ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی کیلئے دائر فاروق ستار کی درخواست خارج

ڈپٹی میئر کراچی کی نااہلی کیلئے دائر فاروق ستار کی درخواست خارج

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئرکراچی کی نااہلی کیلئے دائرفاروق ستار کی درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ایم کیوایم نئی درخواست دائر کرے،ارشدوہراکیخلاف درخواست تکنیکی بنیادوں پرخارج کی گئی۔وکیل ارشد وہرا نے کہا کہ کیس پہلے دائرکیاگیا،شوکازنوٹس بعدمیں دیاگیا،عائشہ گلالئی کی نااہلی کاریفرنس اسی بنیادپرخارج کیاگیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جو الیکشن کمیشن نے تکنیکی بنیادوں پر خارج کردی۔

درخواست خارج

مزید : صفحہ آخر