بھارت‘کشمیر ی طلباء کو داڑھی کی وجہ سے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا

بھارت‘کشمیر ی طلباء کو داڑھی کی وجہ سے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا

کرناٹکہ(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہر بنگولور کے ایک نرسنگ کالج کی پرنسپل نے چار کشمیری طلبا کو داڑھی کی وجہ سے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالج آف نرسنگ کی نئی پرنسپل نے طلباء کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے اپنی داڑھیاں نہ منڈوائیں تو انہیں کالج سے نکالا جائے گا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ ایک ہفتے سے محض اس وجہ سے کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے داڑھیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں داخلہ دیا گیا تھا اس وقت بھی انکی داڑھیاں تھیں اور کالج انتظامیہ کو بھی انکی داڑھیوں پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ طلباء نے کہا کہ بیس روز قبل نئی آنے والی پرنسپل Priyadarshini نے انکی داڑھیوں پر اعتراض اٹھایا اور انہیں کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا اور کالج سے نکالے جانے کی بھی دھمکی دی۔

کشمیر ی طلباء

مزید : صفحہ آخر