پیپلزپارٹی کا عدلیہ کیخلاف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں احتجاج کے دوران عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے اور عوام مسائل پر اپنی رائے دینے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے کوششیں کرتی ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کبھی بھی نازیبا زبان کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی اور پارٹی سیاست میں ذاتی عناد اور ہتک آمیز زبان کے خلاف ہے اور رہے گی۔
پیپلزپارٹی