ملک بھر میں شدید حبس‘لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ

ملک بھر میں شدید حبس‘لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ

لاہور)کامرس رپورٹر(ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بار اضافہ ہو گیا جس کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ملک کے کئی علاقوں میں حبس کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روزشہروں میں آٹھ سے نو گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا زیادہ بوجھ دیہی اور چھوٹے علاقوں پر ڈالا گیا ۔دوسری جانب جن علاقوں میں بارش ہوئی ان ڈسکوز کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز صبح کے وقت چند علاقوں میں ہونے والی بارش سے لیسکو کے 18 فیڈرز اور دو گرڈز ٹرپ کر گئے تاہم بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد فوری طورپر بحالی کا کام کردیا گیا ۔ دیگر ڈسکوز میں بھی ایسی ہی صورت حال رہی ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : صفحہ آخر