بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام کی بڑی وجہ عالمی برادری کی خاموشی ہے، آصف زرداری بلاول بھٹو

بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام کی بڑی وجہ عالمی برادری کی خاموشی ہے، آصف ...

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے سمیت بھارتی بربریت رکوانے کا مطالبہ کیا ہے ،الگ الگ مذمتی بیان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام بند کرائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی حکومت کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے۔بھارتی حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام ختم کرائے ۔ دریں اثناء بلاول بھٹوزرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہاعالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی کشمیری عوام کیخلاف بھارتی جارحیت کیخلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی۔پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیری شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر