سی پیک کے تحت پاکستان میں37اقتصادی زون بنیں گے،9بن چکنے: چین

سی پیک کے تحت پاکستان میں37اقتصادی زون بنیں گے،9بن چکنے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی)سی پیک کے تحت پاکستان میں37خصوصی اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جب کہ9صنعتی زون کا قیام عمل میں لایاجا چکا ہے، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد، سندھ میں 2 جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت سازی کا عمل جاری ہے، چین 1800اقتصادی زونز کے ساتھ بڑی معیشت کا روپ دھار چکا ہے، پاکستان چینی اقتصادی زونز کے کامیاب تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے، پاکستان کو اقتصادی زونز سے بھر پور فوائد حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت درکار ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان خصوصی اقتصادی زون کی بدولت صنعت سازی میں نمایاں اہمیت اختیار کر رہا ہے ،اگرچہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرجیکل سامان، گجرات میں سیرامکس، آٹومیٹک صنعتی سامان، فیصل آباد میں ریڈی میڈ کپڑے ،خیبرپختونخوا میں ماربل انڈسٹری ،حطار صنعتی اسٹیٹ خوراک اور صنعتی سیکٹر سے مالا مال ہے، پاکستان خصوصی اقتصادی زون کے قیام میں چین کے کامیاب تجربے پر اعتماد رکھتا ہے ۔ معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چین کے پاس خصوصی اقتصادی زون جن کی تعداد تقریباً1800ہے جس چین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔1980کی دہائی میں چین نے ان معاشی زونز کو قائم کرنے کیلئے علم کو فروغ دیا۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک 9 خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد ایک، سندھ میں 2 جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ،پاکستان کو اپنے مستقبل کے اقتصادی زونوں کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اس تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔2012میں خصوصی اقتصادی زون سے متعلق معاملات پر اسٹاک ہولڈر کو سہولت دینے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔پاکستان کو خصوصی اقتصادی زون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جس میں پیشہ ورانہ تعلیم،زراعت ، پانی کے انتظام ، آٹو موبائل ،ٹیکنالوجی ، برقی آلات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظامات اور گھریلو صلاحیت کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔ ان خصوصی اقتصادی زونز کی تقسیم کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ پنجاب میں چائنا اقتصادی زون اور قائداعظم انڈسٹریل پارک ، شیخوپورہ میں ۔۔جبکہ ایم 3انڈسٹریل شہر کا قایم پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے پاس قائم کیا جائے گا ۔ بلوچستان میں 9جگہوں پر سپیشل صنعتی زون جن میں انڈستریل فنکشن ، قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ، لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ، ڈیرہ مراد جمالی انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ اور ونڈرانڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ قائم کئے جائیں گے ۔ سندھ میں سپیشل صنعتی زونز کے قیام کے لئے 4جگہیں مختص کی گئیں ہیں جہاں سی پیک کے تحت انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں دھابیجی(ٹھٹھہ) میں 2اور کیٹی بندر سپیشل اکنامک زون اور کراچی میں چائنا انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے ۔کے پی کے حکومت نے صوبے میں 17جگہوں پر اقتصادی زون بنانے کی درخواست کی ہے جس میں کرک ، نوشہرہ ، بنوں ، جلوزئی ،رشکئی ، رسالپور، چترال ، بونیر ، سوات ، بٹ گرام ، جہانگیرہ ، مانسہرہ ، گدون اور حطار میں ساتواں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے ساتھ ساتھ غازی اور گومل اکنامک زون ڈیرہ اسمعاعیل خان میں قائم کئے جائیں گے ۔
سی پیک

مزید :

صفحہ آخر -