بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کے اجراکی تیاریاں مکمل

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کے اجراکی تیاریاں مکمل

کراچی(اکنامک رپورٹر)بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،بانڈز کی فروخت سے ایک ارب ڈالر سے زائد وصول ہونے کا امکان ہے ،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کا ادارہ بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے،جس کی اب صرف ریگولیٹر سے منظوری کا ہی انتظار ہے،بانڈز کی فروخت سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک وصول ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق جاری کیے جانے والے بانڈز کی میعادتین سے پانچ سال ہوسکتی ہے ، ان بانڈز پرماہانہ منافع بھی دیاجائے گا، ابتدا میں بانڈز خلیجی ممالک اور بعد میں برطانیہ اور امریکا میں جاری کیے جائیں گے ۔

مزید : کامرس