پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آ ئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل نے فیصل واڈا کی نااہلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واڈا نے اپنے حلف نامے میں برطانیہ، دبئی اور ملائیشیا کی جائیداد قرض شدہ ظاہر کی لیکن اس غیر ملکی جائیداد کی منی ٹریل نہیں دی گئی، کاغذات نامزدگی میں کسی فارن اکاونٹ کا ذکر نہیں ہے، اربوں کی جائیدادیں رکھنے والے فیصل واڈا نے 2015 میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فیصل واڈا کے خلاف یہ کہہ کر درخواست مسترد کی کہ اس نے دوہری شہریت چھوڑ دی لیکن ریٹرننگ افسر کے ریکارڈ میں امریکی شہریت سرینڈر کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ فیصل واڈا آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ فیصل واڈا کراچی سے شہباز شریف کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
فیصل واڈا

مزید :

صفحہ آخر -