یوبی نے کراچی چیمبر الیکشن میں بر سراقتدار گروپ بی ایم جی ، کی حمایت کردی

یوبی نے کراچی چیمبر الیکشن میں بر سراقتدار گروپ بی ایم جی ، کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسراقتدار یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور سیکریٹری جنرل زبیرطفیل نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں15ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں بزنس مین گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے اس ایم منیر نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ہم سراج قاسم تیلی کو مکمل طور سے سپورٹ کرینگے کیونکہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کراچی چیمبر میں بہت اچھے کام کئے ہیں اور انہوں نے شہر کی بزنس کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں جدوجہد کی ہے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ سراج قاسم تیلی نہ صرف انکے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں بلکہ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی بلاامتیاز خدمت کی جبکہ انکے ساتھ کراچی چیمبر کے سابق صدور انجم نثار،طاہرخالق،ہارون فاروقی،زبیرموتی والا اور دیگر بھی نمایاں جدوجہد کرتے دکھائی دیئے اور انکی اسی کارکردگی کے باعث ہمارے گروپ نے چیمبر کے انتخابات میں سراج قاسم تیلی کی حمایت کی ہے۔علاوہ ازیں یوبی جی کے سیکریٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے بھی اپنے گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی جانب سے کراچی چیمبر کے الیکشن میں سراج قاسم تیلی کے بزنس مین گروپ کی مکمل حمایت کے اعلان پر کہا کہ ہم اپنء گروپ کے سرپرست اعلیٰ کے ساتھ ہیں۔زبیرطفیل نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چیمبر الیکشن میں شریک کسی غیرمعروف پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کے اعلان سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ انکی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پرجھوٹے اعلانات بزنس کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی ایک سازش ہیں۔

مزید :

کامرس -