پنجاب میںآب و ہوا کی تبدیلی تیزی سے نہیں ہو تی، محمد ریاض

پنجاب میںآب و ہوا کی تبدیلی تیزی سے نہیں ہو تی، محمد ریاض

لاہور (اسد اقبال)چیف میٹرولو جسٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات کا انحصار درجہ حرارت ، بادل ، بارش ، ہوا اور جغرافیائی صورتحال پر ہوتا ہے ۔پنجاب کی آبادی میں ہوشربا اضافہ اور بلندو بالا تعمیرات نے درجہ حرارت کا گراف بلند کر دیا ہے اور گزشتہ تین سالو ں سے درجہ حرارت میں 3سے 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز "روزنامہ پاکستان"سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔محمد ریاض نے بتا یا کہ کلائمنٹ چینج مختلف محلول کے ملنے اور جغرافیائی لحاظ سے تبدیل ہوتے ہیں ۔پنجاب میں کلائمنٹ چینج تیزی سے نہیں ہو تا جس سے موسم گر ما میں درجہ حرارت زیادہ تر مستحکم رہتا ہے ۔کراچی میں ہواؤں کاراج ہونے سے درجہ حرارت مختلف جبکہ شمالی علاقہ جات میں مختلف ہوتا ہے اور جب اس میں تبدیلی آتی ہے تو نیا کلائمنٹ بن جاتا ہے ۔چیف میٹرولو جسٹ کا کہنا تھا کہ موسمی تغیرات کا اثر نہ صرف فصلوں پر ہوتا ہے بلکہ ہر بے جان اور ہر جاندار چیز پر ہوتا ہے جس سے نشونما میں تبدیلی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں پنجاب کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ شہروں میں بلندو بالا عمارتیں اور آبادی کی شرح میں اضافہ ہے جس کے باعث پنجاب میں کلائمنٹ چینج تو آتا ہے لیکن کچھ دیر کے لیے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ کلائمنٹ چینج کا اثر گلیشیئرز اور پانی کے زخائر پر بھی ہوتا ہے ۔

محمد ریاض

مزید : صفحہ آخر