دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 6.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ، 4500 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوسکے گی
اسلام آباد (اے پی پی) دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 6.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا جس سے 4500 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کر کے صارفین کو سستے نرخوں پر عوام کو فراہم کی جا سکے گی۔ آبی وسائل کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم 270 میٹر بلند ہو گا جس کا رقبہ 110 مربع کلو میٹر پر مشتمل ہو گا جو دنیا کا بلند ترین آر سی سی ڈیم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف آبی وسائل کے شعبہ کی ترقی ہو گی بلکہ اس سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ارد گرد کے علاقوں میں 6 لاکھ ایکڑ رقبہ کو سیراب کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
جس سے نہ صرف زرعی شعبہ کی پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔