غاصب بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپر یشن، مزید 2کشمیری نوجوان شہید
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کر تے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3روز میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے محا صرے کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔دوسری جانب سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج نوجوان عارف صوفی زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ضلع کلغم کے علاقے خدوانی کے رہائشی نوجوان کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز گھر سے اغوا کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا کر سڑک کنارے ہی پھینک کر چلے گئے، مقامی افراد نے نوجوان کوہسپتال پہنچایا تاہم وہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جا ملا ۔واضح رہے گزشتہ ماہ جولائی میں قابض بھارتی فوج نے 21کشمیریوں کو شہید اور300سے زائد کو زخمی کیا جبکہ اس دوران 169کو حرا ست میں لیا اور 46مکانات کو مسمار کردیا ۔
کشمیری شہید