راولپنڈی چیمبرکے وفد کا مارکیٹوں کا دورہ‘ بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ

راولپنڈی چیمبرکے وفد کا مارکیٹوں کا دورہ‘ بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفد نے موتی بازار اور ملحقہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون بارش کے باعث پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا وفد میں سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین بھی شامل تھے انجمن تاجران کے نمائندے چوہدری اقبال، طاہر تاج بھٹی، فیصل شہزاد نے وفد کو موتی بازار میں بارش کے باعث پہنچنے والے نقصانات کی تفصیل دی صدر زاہد لطیف خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے چیمبراپنے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھائے گا اور دکانداروں کی مدد اور تعاون کے لیے اقدامات کرے گا انہوں نے ضلعی انتظامیہ خا ص طور پر میونسپل کارپوریشن، واسا پر زور دیا کہ وہ مارکیٹوں کے نالوں کی نکاسی آب کا فوری انتظام کرے

، پورے مون سون سیزن میں عملے کی تعنیاتی کو یقینی بنایا جائے

مزید :

کامرس -