مراعات چھن جانے سے فضل الرحمن نیم پاگل ہو گئے ،شیخ رشید

مراعات چھن جانے سے فضل الرحمن نیم پاگل ہو گئے ،شیخ رشید

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمن کے 14اگست کو یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر شدید تنقید اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراعات چھن جانے سے مولانا صاحب پاگل ہو گئے ہیں۔ شکست سے ان کی دنیا اجڑ گئی ہے اس لئے انہیں پوری قوم کی خوشی بھی اچھی نہیں لگ رہی اور وہ مایوسی اور سوگ کی کیفیت میں ہیں تاہم پوری قوم جشن آزادی دھوم دھام سے منائے گی اور 13اگست کی شب لال حویلی کے باہر تاریخی جشن ہو گا۔ ا نہوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک انٹرویو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے 14اگست کو جشن آزادی نہ منانے کے بیان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آباؤ اجداد تو پاکستان بننے کے ہی مخالف تھے آج پاکستان بننے کے مخالف عزت دار بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی تائید متوقع تھی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی عبرتناک شکست نے انہیں نیم پاگل کر دیا ہے ان کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے اور وہ اس وقت حالت نزع میں ہیں۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر