چاول کی پرالی و گندم کے بھوسہ پرکھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے، محکمہ زراعت

چاول کی پرالی و گندم کے بھوسہ پرکھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے، محکمہ ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھمبی کی کاشت کیلئے محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار صدف نما کھمبی ، بٹن یا یورپی کھمبی ، چینی کھمبی، شاہ بلوط کی کھمبی سمیت دیگر اقسام کاشت کر کے بھاری منافع حاصل کرسکتے ہیں، کھمبی کو عرف عام میں مشروم بھی کہا جاتاہے۔ زرعی ماہرین کا کہناکہ کھمبی یا مشروم میں لحمیات کی مقدار 21.7 سے لے کر 40.8 فیصد تک

ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی جہاں وٹامنز کا اہم ترین ذریعہ ہے وہیں اس کااستعمال شوگر ، دل کے مریضوں کیلئے مثالی غذا اور موٹاپے کاشکار افراد کیلئے بہترین علاج بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کھمبی کو پلاٹس ، کھیتوں کے علاوہ کمروں ، شیلفوں یا پولی تھین کے تھیلوں میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چاول کی پرالی یا گندم کے بھوسہ پر بھی کھمبی کی کاشت کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھمبی کی کامیاب کاشت اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : کامرس