لاہور ہائیکورٹ: موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ: موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔13 اگست سے 2 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ روسٹر کے مطابق جسٹس طارق عباس عباسی اور جسٹس شاہد مبین پر مشتمل دو رکنی بنچ تمام فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا ،جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس چودھری اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ دیوانی مقدمات کی سماعت کرے گا ،سنگل بنچز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی جسٹس انوارالحق جسٹس سردار محمد شمیم جسٹس مامون رشید شیخ،جسٹس طارق عباسی ،جسٹس شاہد مبین ،جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس چودھری اقبال پرنسپل نشست پر صرف اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

ججز روسٹر جاری

مزید : صفحہ آخر