عالمی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی گولڈ مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولاسونا50روپے مہنگا ہوگیا۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1211 ڈالرسے بڑھ کر1214ڈالرہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں50روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں43روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 55100 روپے سے بڑھ کر55150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت47239روپے سے بڑھ کر47282 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت740روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے ہوگئی۔

مزید : کامرس