میڈیکل سٹور سربمہر کرنے کیخلاف درخواست پر ہیلتھ کیئرکمیشن کوفیصلہ کا حکم

میڈیکل سٹور سربمہر کرنے کیخلاف درخواست پر ہیلتھ کیئرکمیشن کوفیصلہ کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل سٹور کو سربمہر کرنے کے خلاف درخواست ہیلتھ کیئرکمیشن کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر 15روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے عمران میڈیکل سٹور کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ میڈیکل سٹور میں ایلو پیتھک پریکٹس کا الزام لگا کر سٹور سیل کر دیا گیا ہے، وکیل نے بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو میڈیکل سٹور ڈی سیل کرنے کے لئے متعدد بار درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ہیلتھ کئیر کمیشن کا اقدام کلعدم قرار دے کر سٹور ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

ہیلتھ کیئرکمیشن

مزید : صفحہ آخر