ایم ایس کے تبادلہ کیخلاف درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی طلبی

ایم ایس کے تبادلہ کیخلاف درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کا ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل تبادلہ کرنے کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو طلب کر لیا۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ایم ایس انور حسین کی درخواست سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل گوجرانوالہ سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا ، وکیل نے نشاندہی کی کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے الیکشن جواز بنا کر تبادلہ کیا گیا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراد دے کر دوبارہ چارج سنبھالنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ سے چار روز قبل کس بنیاد پر تبادلہ کیا گیا ؟ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ خود پیش ہو کر وضاحت پیش کریں۔

تبادلہ؍ ایم ایس

مزید : صفحہ آخر