5حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد،تحریری فیصلہ جاری

5حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد،تحریری فیصلہ جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حلقہ این اے108فیصل آبادعابد شیر علی ،حلقہ پی پی 151لاہور،حلقہ این اے 73سیالکوٹ ،حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب،این اے 126لاہورمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے دائر درخواستیں مسترد کرنے سے متعلق تحریری فیصلے جاری کردیئے ہیں۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ان کیسوں میں قرار دیا ہے کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں ۔حلقہ این اے 108فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی ،حلقہ پی پی 151لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدوارباقر حسین ، حلقہ این اے 73سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار عثمان ڈار ،حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب سے شجرہ منصب علی خان اور حلقہ این اے 126لاہور سے مہر اشتیاق نے ان حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں دائر کی تھیں جو عدالت عالیہ نے مسترد کردیں ،اس بابت تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ان درخواستوں کو ناقابل سماعت قراردیا گیا ہے ۔عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ دوبارہ گنتی کا حکم جاری کرنا الیکشن کمشن کا اختیار ہے اور اس بابت عدالت عالیہ سے دادرسی طلب نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے مزید قراردیا کہ الیکشن نتائج مرتب ہو چکے ہیں ،قانون کے تحت اس مرحلہ پر ریٹرننگ آفیسر ز دوبارہ گنتی نہیں کرواسکتے۔اس لئے یہ درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

دوبارہ گنتی

مزید : صفحہ آخر