گرین ٹیوٹا مہم ،پنجاب کے 400اداروں میں شجر کاری کا آغاز

گرین ٹیوٹا مہم ،پنجاب کے 400اداروں میں شجر کاری کا آغاز

لاہور(پ ر)ٹیوٹا پنجاب نے اپنے 400ا داروں میں گرین ٹیوٹا کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ،جنرل منیجر آپریشنز عامر عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں تمام زونل اور ڈسٹرکٹ منیجرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو تمام اضلاع میں اس مہم کی نگرانی کریں گے ۔ایک آن لائن سسٹم کے ذریعے ہیڈ آفس میں بھی افسران اس مہم میں پیش رفت سے سے آگاہ ہوتے رہیں گے ۔بہترین کار کردگی والے تین اداروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے عامر عزیز نے اس موقع پر کہا کہ 14اگست کو میگا ڈے ہو گا تمام اداروں میں سٹاف اور طلبہ جشن آزادی کی تقریبات کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں یہ مہم 20اگست 2018تک جاری رہے گی ۔بعد ازاں پودوں کی دیکھ بھال کیلئے بھی مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گی۔

مزید : کامرس