ڈیٹول کا ملک بھر میں طلبہ کواسکالر شپ دینے کااعلان

ڈیٹول کا ملک بھر میں طلبہ کواسکالر شپ دینے کااعلان

لاہور(پ ر) ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ کے معروف برانڈ ڈیٹول نے ملک بھر میں اسکول جانے والے طلبہ کو اسکالرشپ جیتنے کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس اسکالر شپ کو جیتنے والے بچوں کی پورے سا ل کی اسکول فیس ڈیٹول کی جانب سے ادا کی جائے گی (شرائط و ضوبط لا گو ہونگے)اس مہم میں شرکت کے لئے ڈیٹول کے کسی بھی صابن کو خرید کر0306-3Dettol (0306-3338865)، پرمس کال دیں۔ مس کال کے بعدآپ کو ایک کال اور ایس ایم ایس (میسج)کے ذریعے اسکالر شپ میں حصہ لینے کے تمام طریقہ کار کی تفصیل بتائی جائے گی۔ اس مہم میں شرکت کی آخری تاریخ 31اگست2018 ہے۔

ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ(ہیلتھ) ہمایو ں فاروق کے مطا بق نئے تعلیمی سال کی شروعات بچوں او روالدین دونوں کے لیے پر مسرت موقع ہے، لیکن بد قسمتی سے کچھ بچے بیماری کے باعث با قاعدگی سے اسکول نہیں جا سکتے ۔ ڈیٹول کی اس مہم کا مقصدبچوں کی صحت کی حفاظت کرنا اوراسکولوں میں ان کی حاضری کو یقینی بنانا ہے جوکہ ہمارے صفا ئی مہم"ہوگا صاف پاکستان" کابھی حصہ ہے اسی بنیاد پر طلبہ کو سخت محنت اور پوری توجہ کے ساتھ تعلیم پر دھیان دینے کے ارادے سے ڈیٹول" بیک ٹو اسکول" اسکالر شپ متعارف کرائی جارہی ہے۔

مزید : کامرس