لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات پر آئی جی و دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات پر آئی جی و دیگر مدعا علیہان کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر رانامشہودسمیت مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لئے دائر درخواست پرآئی جی پولیس پنجاب ،صوبائی حکومت اور دیگرمدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔آئینی درخواست میں نگران وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ ،آئی جی پویس پنجاب اور دیگرکوفریق بنایاگیاہے، درخواست گزار رانا مشہود کے بھائی ایڈووکیٹ رانا اسد اللہ خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13جولائی کومیاں محمدنوازشریف کے استقبال کے لئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماایئرپورٹ جاناچاہتے تھے،نگران حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں کے خلاف جعلی مقدمات بنائے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درخواست گزار استقبال کے لئے باہرنکلے ،انہوں نے دہشت گردی کا کوئی اقدام نہیں کیا،پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے بے بنیادمقدمات درج کئے گئے ،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نوٹس

مزید : صفحہ آخر