گوگل ایپ سمٹ 2018 میں وینچر ڈائیو کی ایپلیکشن ’’اذان کی شرکت

گوگل ایپ سمٹ 2018 میں وینچر ڈائیو کی ایپلیکشن ’’اذان کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سلوشن اسٹوڈیوز وینچر ڈائیو کی ایپلیکشن ’’اذان‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے۔ یہ ایپلیکشن تیزی سے ایشیا پیسفک خطوں میں استعمال کی جارہی ہے۔ سنگاپور میں گوگل ایپ سمٹ 2018 کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف ’’اذان‘‘ پاکستان میں تیار کی جانے والی ایپلیکیشن کو پیش کیا۔ وینچر ڈائیوکے منیجنگ ڈائریکٹر سعد فاضل اور سنیئر پراڈکٹ منیجر علی رضا نے ’’اذان ‘‘ایپلیکشن پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے اعزاز حاصل کیا۔ یہ دونوں واحد پاکستانی تھے جن کو میگا ایونٹ میں مدعو کیا گیا تھا۔ بحیثیت اسپیکر پینل، سعد فاضل نے’’ اذان‘‘ ایپلیکیشن کو تیارکرنے کے لئے کی گئی انتھک محنت اور کوششوں کے بارے میں بتایا اوراسکے مقاصد اور وژن پر روشنی ڈالی۔ گوگل ایپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعد فاضل نے ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے لئے اذان کی پوری ٹیم کی جانب سے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ جدت پسندی اورٹیکنالوجی کی دنیا میں جدیدترقی کو اپناتے ہوئے، اذان دنیا بھر کے مسلمانوں کی آسانی کے لیے مذہب کے ساتھ ٹیکنالوجی کو جوڑتے ہوئے ایک زبردست سہولت فراہم کررہا ہے ۔
اذان ایپ اب دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ مصدقہ اور قابل بھروسہ اسلامک ایپلیکشن بن گئی ہے۔ اس ایپ نے ابتداہی سے دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے مسلمانوں کو ان کے علاقوں کے مطابق بر وقت نماز کے اوقات سے آگاہ کرتا ہے اور کہیں بھی درست قبلہ رخ ، اسلامی قوانین اور مذہبی سرگرمیوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتاہے۔
’’اذان‘‘ ایپلیکشن کو اسلامک فائنڈر اورجی (IslamicFinder.org;)نے تیارکیا ہے جس میں اسلامی معلومات تفصیلات سے آن لائن دستیاب ہیں ۔ اس کا مقصد مسلمانوں کوان کی روز مرہ زندگی میں آسانی کے ساتھ صحیح راستے پر چلنے میں مدد کی جاسکے۔ اس سے قطع نظر کہ کس ملک میں مسلمانوں کی اکثریت کتنی ہے اور کس ملک میں ان کی اکثریت کم ہیں۔ یہ ایپ 6اہم زبانوں میں دستیاب ہے جس میں صارفین کو دنیا میں 6کروڑ سے زائد علاقوں میں بروقت نماز کے اوقات کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ ایپ عام طریقے سے نماز اوقات کے بارے میں بتاتا ہے لیکن اس ایپ کے زیادہ استعمال کی وجہ اس کے کئی فیچرزکو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اذان ایپ کا وژن ہے کہ وہ مسلمانوں کو ان کی ذاتی اور معاشرتی زندگی میں صحیح راستے پر چلانے کی کوشش کرے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین ترجمے کے ساتھ مختلف زبانوں میں قرآن مجید کی تلاوت، اپنے مخصوص علاقوں کے مطابق قبلہ رخ ، اہم اسلامی دنوں اور ہجری کلینڈر سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس میں کئی مسنون دعائیں بھی مہیا کی گئیں ہیں جو ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ مسنون دعائیں ضرور شامل کرنی چاہیے۔ اذان مسلم کمیونٹی کو کئی پہلوؤں ،جیسے کمیونٹی فورم سے متعلق معلومات اور انٹریکٹ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے ۔ صارفین اس ایپ میں اسلامک بلاگ اور گیلری کے ذریعے قریبی مسجدوں اور حلال کھانوں، ڈیٹ کنورٹر (تاریخ کی منتقلی) کا استعمال کی معلومات میں اضافہ کرتاہے ۔ یہ قریبی کمیونٹی سینٹر، نیٹ ورک کو ڈیجیٹلائز مدد کرتا ہے تاکہ دنیا بھر کے صارفین کو ایک ساتھ جوڑ سکے۔
صارفین ایپ میں دیئے گئے آمین فیچر کو استعمال کرکے ’’اجتماعی دعا‘‘ مانگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان صارفین کو ہفتہ وار نیوز لیٹربھیجا جاتا ہے جو یہ نیوز لیٹر پڑھنا چاہتے ہیں۔ اس نیوز لیٹر میں اپنے بلاگ ، اقراء میں وقتا فوقتا پوسٹ کے گئے آرٹیکلز(مضامین ) شامل ہوتے ہیں تاکہ مطالعہ کے شوقین صارف کو مزید معلومات فراہم کی جاسکے ۔اذان ’’Go to‘‘ ایپ مسلم کمیونٹی کے لئے جو دنیا بھر میں کہیں بھی رہتے ہوں ہو ان کو مختلف آپشنز کی پیشکش کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ایک چھت کے نیچے کی مانند زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -