اوپن اکاؤنٹ فوری بحال کیا جائے: ناصر حمید خان

اوپن اکاؤنٹ فوری بحال کیا جائے: ناصر حمید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر اور پاسپیڈا کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر حمید خان نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امپورٹرز کے لیے اوپن اکاؤنٹ کی سہولت فوری طور پر بحال کرے، اچانک یہ سہولت ختم کردینے سے امپورٹرز کو کاروبار کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ پچھلے سال سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن اکاؤنٹ کی سہولت متعارف کرائی تھی جس سے امپورٹرز کو تجارت کرنے میں بہت آسانیاں میسر آئیں تھی مگر اب اچانک یہ سہولت ختم کردی گئی ہے جس کی وجہ سے امپورٹرز بڑی مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کے خاتمے کے بعد امپورٹرز ر لازم ہوجائے گا کہ وہ درآمدات کی ادائیگیوں کے لیے دیگر شرائط کے علاوہ شپنگ /ٹرانسپورٹ کی اصل دستاویزات بھی مجاز ڈیلرز کو پیش کریں، ان دستاویزات کی فراہمی پر قیمتی وقت اور سرمائے دونوں کا ضیاع ہوگا۔
، اس کے علاوہ پاکستان میں ہونے والی درآمدات اور متعلقہ ادائیگیوں کی نگرانی کا عمل کمزور ہوگا اور ایک امپورٹ کنسائنمنٹ پرمختلف بینکوں کے ذریعے ایک سے زائد مرتبہ ادائیگی کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔ محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ ان تمام مسائل کی وجہ سے وہ برآمد کنندگان بھی بْری طرح متاثر ہونگے جو مصنوعات کی تیاری کے لیے خام مال درآمد کرتے ہیں۔ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ امپورٹرز کی مشکلات کا ادراک کرے اور اوپن اکاؤنٹ کی سہولت فوری طور پر بحال کرے۔

مزید :

کامرس -