گیس کی کھپت 20 فیصدبڑھ گئی، وزارت توانائی

گیس کی کھپت 20 فیصدبڑھ گئی، وزارت توانائی

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں گیس کی کھپت میں 20 فیصداضافہ ہوا وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق جولائی 2017ء سے لیکرفروری 2018ء تک ملک 3887 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3,205ملین کیوبک فٹ گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

12829کلومیٹرٹرانسمیشن، ایک لاکھ32ہزار65کلومیٹرترسیلی اور34ہزار631کلومیٹرسروس لائن کے ذریعے 8.9 ملین صارفین کوگیس کی سہولت فاہم کی جائے گی۔

مزید : کامرس