وزیر صنعت پنجاب کی جی ڈی اور پیمنٹ کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
لاہور( پ ر) پنجاب کے وزیر صنعت، کامرس اور انویسٹمنٹ میاں انجم نثار نے وفاقی وزیر خزانہ اور سٹیٹ بنک آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ کمرشل امپورٹرز کو اوپن اکاوئنٹ سکیم کے تحت جی ڈی فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اگست اور پیمنٹ کے لئے تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی جائے۔اپنے دو علیحدہ علیحدہ خطوط میں میاں انجم نثار نے ان اداروں کے سربراہان سے کہا کہ حال ہی میں اوپن اکاؤنٹ کی کمرشل امپورٹرز کو مہیاسہولت کے خاتمہ سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن کا وفد اعجاز تنویر کی قیادت میں ان کو ملا اور کمرشل امپورٹرز میں پائی جانے والی تشویش سے وآگاہ کیا۔ وفد نے اوپن اکاؤنٹ کی سہولت ختم ہونے سے درآمد کنندگان کی شپمنٹ کے پھنس جانے کا زکر بھی کیا۔ صوبائی وزیر صنعت نے دوبارہ اپیل کی کے کمرشل امپورٹرزکی جانب سے اوپن اکاؤنٹ کی سہولت ختم ہونے سے پہلے بک کی گئی شپمنٹ کے لئے جی ڈی اور پیمنٹ کے لئے تاریخ میں اضافہ کی سفارش کرتے ہوئے درآمدکنندگان کو مشکل سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔