رواں سا ل کا آخری سورج گرہن کل لگے گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

رواں سا ل کا آخری سورج گرہن کل لگے گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

لاہور ( این این آئی) رواں سال کا تیسرا اورآخری سوج گرہن کل ( ہفتہ ) 11اگست کو لگے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بتایاکہ رواں سال اس سے پہلے 2سورج اور 2چاند گرہن لگ چکے ہیں۔اس ماہ کی 11اگست کوہونیوالے سورج گرہن کاآغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ہوگاجو کہ پاکستان کے سوا دیگر براعظموں میں دیکھا جاسکے گا۔گرہن کا اختتام 4بج کر 31منٹ پر ہوگا۔اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا کے اکثرعلاقوں میں 27 جولائی کورواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہوا۔ایک سو سے زیادہ منٹ تک رہنے والا گرہن اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن تھا۔

سورج گرہن

مزید : صفحہ آخر