اسلام آباد کے گھروں میں قائم سکولوں کی دوسری جگہ منتقلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد کے گھروں میں قائم سکولوں کی دوسری جگہ منتقلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ ...

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے گھروں میں قائم سکولز کی منتقلی روکتے ہوئے دوسری جگہ منتقلی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ روزاسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں کی منتقلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں سکول کھول رکھے ہیں، کیا سی ڈی اے اپنے قانون پر عمل درآمد نہ کرائے۔ وکیل پرائیویٹ سکولز نے بتایا کہ تعلیم کا ریسٹورنٹ اور ہوٹلز سے موازنہ نہ کیا جائے، پرائیویٹ سکولزوں کی دوسری جگہ منتقلی کیلئے سی ڈی اے جگہ فراہم کرے۔ نگران وفاقی حکومت نے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے موقف کی تائید کردی ۔ سپریم کورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کو متبادلہ جگہ دینے کے سوال پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

فیصلہ معطل

مزید : صفحہ آخر