پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

پاکستان دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

کراچی (آ ئی این پی)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی محاز پر بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، جو بھی حکومت آئے گی، بھرپور ساتھ دیں گے، سی پیک 100فیصد پاکستان کے مفاد میں ہے۔جمعرات کوچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا، جو بھی حکومت آئے گی، اسے سپورٹ کریں گے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ 2008کے مقابلے میں آج پاکستان کے حالات کافی بہتر ہیں، دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ شپ یارڈ قائم کرے ، تمام سہولتیں فراہم کریں گے، سی پیک 100فیصد پاکستان کے مفاد میں ہے، ہم سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہیئے،تقریب سے کاٹی کے چیئرمین طارق ملک اور دیگر تاجر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مزید : صفحہ آخر