اٹک: ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ‘ ایک اہلکار شہید

اٹک: ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ‘ ایک اہلکار شہید

اٹک (آن لائن) ایف سی کا مرد مجاہد دوران گشت دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی گاؤں گڑدی کے رہنے والے تنویر احمد خان ولد امتیاز احمد تربت بلوچستان میں گشت کے دوران گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا گولی لگنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی جس کے باعث تنویر احمد خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال تربت لے جایا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جام شہادت نوش کر گئے ، شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گڑدی میں ادا کی جائے گی ۔

اٹک حملہ

مزید : صفحہ آخر