بابائے قوم محمد علی جناحؒ کے مزار کی تزئین و آرائش کا کام شروع

بابائے قوم محمد علی جناحؒ کے مزار کی تزئین و آرائش کا کام شروع

کراچی (آئی این پی) وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر جہاں شہر کی گلیاں اور کوچے رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجنے لگے ہیں وہیں بانی پاکستان کے مزار کے درودیوار کی صفائی اور تزئین و آرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مزار قائد کی منقش جالیوں، فرش اور دیواروں کی دھلائی کے ساتھ فواروں کی مرمت بھی کی جا رہی ہے۔بانی پاکستان کی قبر کے گرد نصب جالیوں اور چین کی جانب سے تحفے میں دیے گئے فانوس کی صفائی کے ساتھ پودوں کی تراش خراش آرائش کی جارہی ہے۔مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عارف احمد نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریب سے قبل مزار کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خصوصی اقدمات کئے جا رہے ہیں۔یوم آزادی پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی تقریبات میں ملک کی معروف شخصیات شرکت کریں گی وہیں شہری بھی بڑی تعداد میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

بابائے قوم

مزید : صفحہ آخر