عمران خان کو حلف سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کو حلف سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کے لئے نئے بینچ کی تشکیل کے لئے متفرق درخواست دائر کردی ‘ جسٹس عامر فاروق نے اس سے پہلے درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے روکنے کے لئے درخواست کے معاملے پر نئے بینچ کی تشکیل کے لئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ جسٹس عامر فاروق نے معاملہ واپس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر