خارجہ پالیسی پر بیرونی دکٹیشن نہیں لینی چاہئے

خارجہ پالیسی پر بیرونی دکٹیشن نہیں لینی چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کیا ہونی چاہئے اس پر قومی اسمبلی کی رائے لیکر متفقہ فیصلہ کرنا چاہئے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری ہمیں سب سے عزیز ہونی چاہئے اور ہمیں کسی کی بھی ڈکٹیشن نہیں لینی چاہئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کو سب سے اول نمبر پر رکھ کر اپنی پالیساں تشکیل دی تھیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دور حکومت میں ہمارے سارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور بہترین تعلقات رہے ہیں اور اب بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ جو بھی ملکی مفاد میں ہے اس کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جائیں ۔

مزید : صفحہ اول