سب سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ضروری

سب سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ضروری

 پاکستان وناسپتی مینو فیکچرز ایسو سی ایشن کے مرکز ی رہنماوحید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے بننے والے حکمران عمران خان کو دنیابھر کے ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دے کر جہاں تجارتی سر گر میوں کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے وہیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اختلافات ختم کر کے خطے میں امن کی فضا کو قائم کر نا چائیے۔منتخب ہونے والے وزیر اعظم عمران خان کے اسلامی ممالک کے دوروں کی دعوت سے سعودی حکومت سمیت کسی حکمران کو نا راض ہو نے کا کوئی حق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے "پاکستان ایشو آف دی ڈے"میں کیا ۔ وحید چوہدری نے کہا کہ ایران کے صدر کی جانب سے پاکستان کے بننے والے وزیر اعظم کو دورہ دعوت قبول کرتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانا چائیے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی ہمارا اسلامی بھائی ملک ہے جس نے پاکستان کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے 5بلین ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کو اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف ہمسایہ ممالک میں دورے کر نے چائیے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی سفارتی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چائیے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو سکے اور ملک تر قی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔

وحید چوہدری

مزید : صفحہ اول