ہمیں مشاورت سے خارجہ پالیسی بنانی چاہیئے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمدنے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئے ایران ہو یا سعودی عرب یا پھر چائنہ ہو یا کوئی اور ملک ہمیں سب ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئے اور اس سلسلے میں ایک چھی اور بہترین پالیسی اختیار کرنے کے لئے پی ٹی آئی کو اسمبلی میں موجود ہر سیاسی جماعت سے مشاورت کرنی چاہئے اور ہمیں خارجہ پالیسی کے حوالے سے سب سے مشاورت کرکے آگے بڑھنا چاہئے ملکی ایشوز پر ہم حکومت کا سیاسی نظریاتی اختلافات کوایک طرف رکھ کر ان کے ساتھ چلیں گے۔