پاکستان ایران عرب تنازع ثابت بن جائے

پاکستان ایران عرب تنازع ثابت بن جائے

معروف تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ جن ممالک کے سفیروں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد اپنے ممالک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے عمران خان کو وہاں ضرور جانا چاہیے۔ ایران کی جانب سے دورہ کی دعوت قبول کرنے اور وزیراعظم بننے کے بعد ایران کا دورہ کرنے سے سعودی عرب یاد دیگر ممالک کے مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور افہام و تفہیم کا حامی رہا ہے اس لئے عمران خان کا دورہ ایران انتہائی مثبت رہے گا۔ اس وقت پاکستان کو بیرونی سطح پر جو چیلنجز در پیش ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایران عرب تنازعے میں ثالث کا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن و سکون قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں برادر اسلامی ملک ہیں اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے نکل کر اپنے مسائل کو حل کریں۔

مزید : صفحہ اول