پاناما کیس، حسین اور حسن نواز کی رہائشگاہ پرایف بی آر کے نوٹس چسپاں

پاناما کیس، حسین اور حسن نواز کی رہائشگاہ پرایف بی آر کے نوٹس چسپاں

لاہور (جنرل رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاناما کیس میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کی رہائشگاہ جاتی امراء کے باہر نوٹس چسپاں کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے حسین اور حسن نواز کو بار ہا نوٹس جاری کئے گئے تھے جن میں ان سے 2008ء سے 2017ء تک کی ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ سٹیٹمنٹ مانگی گئی تھی مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے جاتی امراء میں رہائشگاہ کے باہر نوٹس چسپاں کیے گئے ۔ نوٹسز میں حسین اور حسن نواز کو ایک ماہ کی مہلت دے گئی ہے ۔ اگر دونوں ایک ماہ میں جواب جمع نہیں کرواتے تو انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول