پیپلز پارٹی کا استحکام جمہوریت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ بھر پور جدو جہد کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا استحکام جمہوریت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ بھر پور جدو جہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کیساتھ مل کر استحکام جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے بھر پور جدو جہد کرے گی ، عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پارلیمنٹ میں موثر طریقے سے آواز بلند کی جا ئیگی ۔پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس جمعرات کی شام پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری اور پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ صدارت میں بلاول ہاؤس میں ہوا جس میں خورشید شاہ ، قائم علی شاہ ، مراد علی شاہ، قمر زماں کائرہ، فریال تالپور اور فرحت اللہ بابر کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں، سندھ میں حکومت سازی کے معاملات اور آئندہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی کردار کے علاوہ اپوزیشن کی دو سر ی جماعتوں کیساتھ اشتراک عمل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بلاول ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی نے کچھ عرصے پہلے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کیساتھ رابطوں کیلئے جوکمیٹی قائم کی تھی یہ اس کا جائزہ اجلاس تھا جس کے دوران کمیٹی کے ارکان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے ہونیوالے رابطوں کے بارے میں پارٹی قیادت کو تفصیلی بریفننگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صور تحا ل میں پیپلز پارٹی اپوزیشن کی دگر جماعتوں کیساتھ اپنے رابطوں کو بڑھائے اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ سیاسی جدو جہد کا خیر مقد م کرے گی۔پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اس امر پر انتہائی مسرت و اطمینان کا اظہار کیا کہ سندھ کے عوام نے حالیہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھرپور عوامی منڈیٹ سے نوازا، پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور اجلاس کے شرکا نے پی پی کیساتھ سندھ کے عوام کی اس والہانہ محبت پر ان کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سندھ کے لوگوں کی بلاامتیاز خد مت کرے گی۔ اجلاس میں سندھ میں حکومت سازی سے معلق امور پر بھی غیر رسمی مشاورت کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -