آرمی چیف سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیاکے سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف/ملاقات

مزید : صفحہ اول