فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد13اگست کو پاکستان پہنچے گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا وفد13اگست کو پاکستان پہنچے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا وفداگلے ہفتے 13 اگست کو پاکستان پہنچے گا اوردیئے گئے 12 نکات کا جائزہ لے گا ۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف وفد پاکستان آمد کے بعد نیکٹا اور دیگر وزارتوں سے بریفنگ اور گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے دیئے گئے اپنے12 نکات کا جائزہ لیگا۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد میں ایشیا پیسفک گروپ کے ارکان ہوں گے ،دورے کا مقصد پاکستان کی جمع کرائی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کاوفد13 تا16اگست پاکستان کا دورہ کریگا۔

مزید :

صفحہ اول -