28آزاد ایم این ایز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرادیا

28آزاد ایم این ایز نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرادیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)28 آزاد ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے تاہم عدالتی فیصلوں کے باعث 849 قومی وصوبائی اسمبلیوں میں سے 815 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں اور 34 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے نوٹی فکیشن روکے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حکم جاری کیا تھا جمعرات کو آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آخری روز تھا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار بیانِ حلفی میں اپنی مرضی ٗدباؤ اورلالچ کے بغیر پارٹی میں شامل ہونے کا لکھیں گے جبکہ آزاد ارکانِ اسمبلی کو شامل کرنے والی جماعت کے سربراہ کا الیکشن کمیشن کوتحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا ٗنومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اب تک 29 آزاد امیدواران کے بیان حلفی موصول ہوئے ہیں جن میں سے 28 نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا ہے۔

بیان حلفی

مزید : صفحہ اول