ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،عمران کی 3حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،عمران کی 3حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کلیئر

مزید : صفحہ اول