پشاور ہائیکورٹ کاکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پرعمران خان کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ کاکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پرعمران خان کو نوٹس

پشاور(صبا ح نیوز)پشاورہائی کورٹ نے سیتا وائٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے اس کا ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی زوجہ بشری بی بی کی جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا عدالت نوٹس لے۔درخواست کے جواب میں پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

مزید : صفحہ اول