عمران خان کو وعدے پورے کرنے کا پورا موقع دیں گے،خورشید شاہ

عمران خان کو وعدے پورے کرنے کا پورا موقع دیں گے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کوحکومت سازی اور قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا پورا موقع دیں گے بلاول بھٹو زرداری کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان سیاسی بالغ نشری کا ثبوت ہے۔ جمعرات کے روز ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سرکاری ہاؤسز استعمال نہ کرنے سے فرق نہیں پڑے گا بلکہ نئی حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں وہ حکومت بنائیں اور عوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد بلا ول بھٹو زرداری نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا یہ موقف ان کی سیاسی بالغ نظری کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہم مثبت جمہوری سوچ کے ساتھ پارلیمانی سیاست کریں گے اور قوم کی خدمت کریں گے ہم اپنے منشور پر عمل کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -