نوازشریف سے ملاقات ، نابینا افراد کا وفد اڈیالہ جیل جا پہنچا ، اجازت نہ ملی

نوازشریف سے ملاقات ، نابینا افراد کا وفد اڈیالہ جیل جا پہنچا ، اجازت نہ ملی

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے لئے نابینا افراد کا ایک وفد خصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچا تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی نابینا افراد بہت دیر تک ملاقات کے لئے اجازت کا انتظار کرتے رہے اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مشکلات کے باوجود لوکل ٹرانسپورٹ پر لاہور سے راولپنڈی آئے ہیں لیکن جیل حکام نے اندر جانے سے روک دیا گیا ہے جیل آنے والے نابینا افراد کے نمائندنے کہا کہ وہ نواز شریف کی محبت میں لاہور سے آئے ہیں اور نابینا افراد کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لائے ہیں۔

نابینا افراد

مزید : صفحہ اول