شہباز شریف کا این اے 132کی نشست رکھنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا این اے 132کی نشست رکھنے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132کی نشست رکھنے کا فیصلہ، پی پی 164اور پی پی165کی نشستوں سے دستبردار ہو گئے جبکہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے124کی نشست چھوڑ کر پی پی 146کی صوبائی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی دو اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی ایک نشست سے دستبردار ہو نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے132کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے متوقع امیدوار ہیں جبکہ حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے124کی نشست سے دستبرداری کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 146کی نشست برقرار رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے متوقع امیدوار ہوں گے۔ ۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا جس کے لئے شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہوں گے۔جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے مضبوط امیدوار ہیں۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول