پنجاب اسمبلی کے ارکان سے حلف لینے کیلئے اجلاس 12سے 13اگست کو بلائے جانے کا امکان

پنجاب اسمبلی کے ارکان سے حلف لینے کیلئے اجلاس 12سے 13اگست کو بلائے جانے کا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کے حلف کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بارہ سے تیرہ اگست کو بلائے جانے کا امکان ہے ۔اس سلسلے میں افتتاحی اجلاس سے قبل اسمبلی سیکرٹریٹ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ہدایات نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے مجاز افراد کی جسمانی اور سامان کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق اس یدایت نامے کی تحریر کے مطابق دوران ڈیوٹی سیکورٹی سٹاف چوکنا رہے گا سیکورٹی سٹاف ڈیوٹی پوائنٹ پر اخبار پڑھنے اور موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اسمبلی میں تعینات عملہ اسمبلی کی نئی عمارت کے وزٹ کا بھی پابند ہوگا۔ ہدایت نامے میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو میڈیا کے نمائندوں سے معلومات شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کے اسمبلی کی عمارت میں داخلے اور اخراج کے وقت تک کا اندراج بھی یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ اول