آرٹس ایس کیوں فیل ہوا بڑا سوال الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیئے ، علی ظفر

آرٹس ایس کیوں فیل ہوا بڑا سوال الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیئے ، علی ظفر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سید علی ظفر نے کہا ہے آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر سوال ہوسکتا ہے ، سسٹم کیوں فیل ہوا ؟اس پر کمیشن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔جمعرات کو لوک ورثہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تاریخ پاکستان کی تصویری نمائش کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاہم نے اپنے دہ ماہ میں جتنے پرابلم دیکھے اس پر ہم پالیسیاں چھوڑ کر جا رہے ہیں آنیوالی حکومت ان سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے ،الیکشن کمیشن آر ٹی ایس کے حوالے سے جواب دے اور دینا چاہیے اس کی تفصیل میں جا کر الیکشن کمیشن اس کے حقائق سامنے لے کر آئے ،اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کی ساری تاریخ ان تصاویر میں نظر آ رہی ہے، قائد اعظمؒ کی تصویریں دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آ گئے ہیں تمام لوگوں کو آ کر اس نمائش کو دیکھنا چاہیے۔

علی ظفر

مزید : صفحہ اول