انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کراچی میں اپوزیشن کا احتجاج ، دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کراچی میں اپوزیشن کا احتجاج ، دوبارہ ...

کراچی (صباح نیوز)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ، اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دھرنا دیا گیا، رہنماؤں نے ملک بھر میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے جمعیت علما اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شارع عراق کو دونوں جانب سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔ کارکنان نے دھرنے کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔متحدہ مجلس عمل کے رہنما ڈاکٹر راشد سومرو نے کہا کہ کارکنان کو احتجاج میں شامل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ قائدین کا حکم ملا تو شہر بلاک کر سکتے ہیں۔ دھرنے سے اے این پی کے یونس بونیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔ پولیس نفری الیکشن کمیشن کے دفتر کے اطراف موجود تھی جبکہ واٹر کینن بھی پہنچایا گیا تھا تاہم دو گھنٹے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

اپوزیشن احتجاج

مزید : صفحہ اول